کچھ عرصہ پہلے کوئی بھی حکومت ارشد ندیم کو ایک ٹکہ بھی دینے کے لیے تیارنہیں تھی مگر اب10 کروڑ کی انعامی رقم ارشد ندیم کو دے دی ہے۔ اس بلاگ میں آپ کو کچھ ایسے ہی مہنگے مہنگے انعامات کے بارے میں بتایا جائے گا جو لوگوں نے خوش ہو کر ارشد ندیم کو دیے ہیں
نمبر1 ۔۔
انتہائی غربت میں جینے والا ارشد ندیم ، آج پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر ایا ہے بس اسی لیے آج اس بندے نے اتنی عزت کمائی ہے۔ ارشد ندیم نے اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ہے اور یہ گولڈ میڈل کوئی پاکستانی 40 سالوں کے بات جیت کرلایا ہے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اسی لیے پنجاب کی وزیر اعلی نے ارشد ندیم کے لیے 100 ملین کا کیش انعام دے دیا ہے یعنی 10 کروڑ پاکستانی روپے ارشد کو پاکستان آتے ہی مل جائیں گے۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے پنجاب میں ایک سپورٹ سٹی بنانے کا اعلان بھی کیا ہے جو ارشد کے اعزاز بھی ارشد ندیم کے نام پہ ہی بنایا جائے گا ۔یہ سپورٹ سٹی میاں چنوں میں تعمیر کیا جائے گا یعنی یہ غریب ترین انسان اب ایک لیجنڈ بن گیا ہے
نمبر 2۔۔
آپ ارشد ندیم کا گھر دیکھیں، ان کی فیملی دیکھیں ان کی غربت صاف صاف نظر اتی ہے۔ اتنی غربت میں پیدا ہونے والے اس لیجنڈ کو کسی حکومت نے سپورٹ نہیں کیا تھا اور نہ ہی اس کے پاس پیسے ہوتے تھے ۔محلے کے لوگ پیسے جمع کر کے اسے دیا کرتے تھے مگرآج سندھ حکومت نے بھی ارشد کے لیے پانچ کروڑ کا اعلان کیا ہے اور یہ پانچ کروڑ ارشد کو پاکستان آتے ہی مل جائیں گے۔ میپ آف کراچی اور سندھ حکومت کے سٹوک پرسن مرتضی وہاب نے یہ اعلان کیا تھا۔ یہی ارشد جسے کوئی پوچھتا نہیں تھاآج اس نے اپنی پہچان خود بنائی ہے
نمبر3۔۔
اولمپکس 118 سالہ پرانی گیمز ہیں مگر پوری 118 سالہ تاریخ میں آج تک کسی نے بھی اتنی لمبی تھرو نہیں پھینکی۔ یہ تھرو صرف اور صرف پاکستانی لیجنڈ ارشدندیم نے پھینکی ہے اور شاید کبھی دوبارہ کوئی پھینک بھی نہیں پائے گا ۔ارشد ندیم نے 92.97 میٹر لمبی تھرو پھینک کے ورلڈریکارڈ بنا دیا ہے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل بھی جیت لیا ہے اسی لیےاتنی بڑی کامیابی دیکھتے ہوئے اےآر وائی کے اونر سلمان اقبال نے بھی ارشد کو ایک انعام دیا ہے۔ انہوں نے اے آر وائی لگونامیں ایک اپارٹمنٹ کا اعلان کیا ہے یعنی ٹوٹے پھوٹےگھر میں رہنے والا یہ بندہ اب ایک شاہی اپارٹمنٹ میں رہے گا یہی ہوتی ہے اصل کامیابی۔
نمبر 4۔۔
ارشد ندیم کو آج دنیا جان تو گئی ہے مگر اس کے پیچھے کتنی محنت ہے یہ کسی کو نہیں پتہ ہے ۔ارشد نے یہ گولڈ میڈل 32 سال کے بعد جیتا ہے ۔یہ بندہ 32 سالوں سے محنت کر رہا تھا ، اس نے کبھی ہمت نہیں ہاری اس کے پاس پیسے نہیں تھے اس کے پاس اچھی ڈائٹ نہیں تھی مگر اس کے باوجود یہ بندہ محنت کرتا رہا اورآج اسے محنت کا پھل بھی مل گیا ہے۔ اب جب ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے تو وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ارشد کو ایک ملین یعنی کہ 10 لاکھ روپے کا چیک دیا ہے ویسے وزیراعظم ہوتے ہوئے اتنے تھوڑے پیسے دینا شرم کی بات ہے۔
نمبر 5۔۔
جب کوئی لیجنڈ خود محنت کر کے اپنا نام بناتا ہےتواس کی قدر بھی صرف ایک لیجنڈ ہی کر سکتا ہے۔ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ارشد کو خوش کرنے کے لیے فورا ہی 10 لاکھ روپے کا انعام دے دیا ہے اور انہوں نے یہ اعلان اپنے ایکس اکاؤنٹ پہ کیا ہے یعنی سیاست دانوں کے علاوہ بھی لوگ ان کو انعام دے رہے ہیں۔ ارشد کی قسمت نہیں بدلی انہوں نے اپنی قسمت خود لکھی ہے اور یہ اسی سب کے حقدار ہیں۔
نمبر6۔۔
دوستو پیرس اولمپکس میں ہندوستانی نراج چوپڑا کو ہرانے اور سونے کا تمغہ جیتنے پر پورے پاکستان میں سبھی لوگ خوش ہیں اور اسی خوشی میں مئیر آف سکھر بیرسٹر ارسلان اسلم شیخ نے دو سب سے بڑے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ارشد ندیم کے لیے سونے کاتاج بنوا لیا ہے اور یہ سونے کا تاج ارشد ندیم کو پہنایا جائے گا ۔یہ سب سے قیمتی تحفہ صرف ارشد کے لیےبنوایا گیا ہے اس کے علاوہ سکھر میں زیر تعمیر اسپورٹ ا سٹیڈیم کو ارشد ندیم کے اعزاز میں ارشد اسپورٹ سٹیڈیم کا نام دے دیا جائے گا ۔
نمبر 7۔۔
دوستوں ارشد کو سب سے پہلے کیش انعام دینے والے سندھ حکومت کے لوگ ہیں۔ سندھ حکومت نے ارشد کے لیے50 ملین کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے گورنر نے بھی ایک ملین یعنی کہ 10 لاکھ روپے کا کیش انعام ارشد کے لیے اعلان کیا ہے۔
نمبر8۔۔
دوستو ناکامی لاوارث ہوتی ہے اس کا کوئی باپ نہیں ہوتا اور کامیابی کے سینکڑوں وارث نکل آتے ہیں۔ ایک اچھا کام جو ارشد ندیم کے لیے کیا گیا ہے وہ یہ کہ نیشنل اسمبلی میں ارشد کے لیے ایک ریزولیوشن پاس کی گئی اس کے مطابق گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد کو ملک کا سب سے بڑااعزازدیاجائے گا ۔یہ ریزولوشن نام منسٹر اعظم نظیر تارڑنے پیش کی تھی اور ساتھ ہی پوری نیشنل اسمبلی کی طرف سے ارشد ندیم کو مبارکباد بھی دی گئی۔
نمبر9۔۔
قومی اسمبلی اپنی جگہ، سینٹ میں بھی ارشد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے حتی کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سید الخان نصر نے اعلان کیا ہے کہ ارشد ندیم کے اعزاز میں ان کے لیے سینٹ میں ڈنر ارینج کیا جائے گا اور سینٹ میں نہ صرف ان کو ڈنر کروایا جائے گا بلکہ مختلف انعامات بھی ارشد ندیم کو دیے جائیں گے۔
نمبر 10۔۔
11 اگست کو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہ لینڈ کریں گے ان کے استقبال کے لیے ہمارے سپورٹس منسٹر خود جائیں گے اور صرف یہی نہیں بلکہ ان کے اعزاز میں پورے لاہور کے اندر جشن منایا جائے گا ۔ان کو ایک سپیشل بس کے اوپر کھڑا کر کے پورےلاہور کا ایک چکر لگوایا جائے گا ۔جس میں لاکھوں لوگ ان پہ پھولوں کی برسات کریں گے۔آپ صرف سوچیں کہ یہ منظر دیکھتے ہوئے ارشد ندیم کے ماں باپ کتنےخوش ہوں گے کہ آخر کار ان کا بیٹا کامیاب ہو گیا اللہ پاک ہماری دعاؤں میں ایسے ہزاروں ارشد پیدا کرتا رہے۔۔۔ آمین
www.urducover.com