طوطے کی بات  

طوطے کی بات  

میں زیادہ نہیں بولتا۔جو کچھ میرا مالک کہتا ہے میں وہی کرتا ہوں۔اپنے ساتھی کا بھید نہیں کھولتا۔

مسعود احمد برکاتی
ایک کسان کے گھر میں ایک چڑیا  رہتی تھی۔وہ انسانوں کی بولی جانتی تھی اور جو کچھ دیکھتی تھی وہ بول دیتی تھی۔کسان اسےبہت پسند کرتا تھا اور وہ بھی کسان کے گھر میں بہت خوش تھی۔ایک دن کسان کا ایک دوست اسد اللہ دوسرے گاوٴں سے اس کے ہاں آیا۔اصل میں اسد اللہ   اپنے دشمنوں کے ڈر کی وجہ  سےکسان کے ہاں پناہ لینے آیا تھا۔

کسان نے چڑیا کو یہ بات سمجھائی۔”اگر کوئی پوچھے بھی کہ تمہارے ہاں کوئی مہمان آیا ہوا ہے تو  مت بتانا۔“  اسد اللہ کے دشمنوں کو اندازہ تھا کہ وہ کہاں چھپ سکتا ہے، چنانچہ وہ کسان کے گھر پہنچ گئے اور چڑیا نے ان کو بتا دیا کہ،  اسد اللہ ہمارے ہاں آیا ہوا ہے۔ 
اب کیا تھا۔دشمن گھر میں گھس آئے اوراسد اللہ کو کھینچ کر  اپنے ساتھ لے گئے۔کسان کو چڑیا پر بہت غصہ آیا۔

اس نے چڑیا کو مار کر گھر سے نکال دیا۔چڑیا ماری ماری پھرتی رہی۔اس کو بے وفا سمجھ کر کسی انسان نے اسےاپنے گھر میں نہیں رکھا۔اس پریشانی میں اک دن اس کی ملاقات ایک طوطے سے ہوئی۔طوطا بھی انسانوں کی بولی جانتا اور بولتا تھا۔چڑیا نے کہا کہ انسان بے وفا ہوتا ہے اور اپنی روداد سنائی اور طوطے کو مشورہ دیا کہ وہ کسی انسان کے گھر میں نہ رہے۔طوطے نے بڑے یقین سے کہا،”زندگی گزارنے کے لئے عقل سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

میں تمہیں اسی کسان کے گھر میں رہ کر دکھاؤں گا۔“
طوطا کسان کے گھر چلا گیا۔کسان جوچڑیا کے جانے کے بعد اکیلارہ رہاتھا، بہت خوش ہوا اور بڑی چاہت سے طوطے کو اپنے ساتھ رکھ لیا۔دونوں آرام سے رہنے لگے۔کسان جو کہتا، طوطا اسے دہراتا لیکن جو کچھ دیکھتا، اسے منہ سے نہیں نکالتا۔ایک دن طوطے کو چڑیا ملی تو اس نے طوطے سے حال احوال پوچھا۔طوطا بولا، ”اللہ کا شکر ہے، بڑے آرام سے زندگی گزر رہی ہے۔

چڑیا کو کافی حیرانی ہوئی تو طوطے نے اس کو سمجھایا۔”میں زیادہ نہیں بولتا۔اپنے ساتھی کا بھید نہیں کھولتا۔جو کچھ میرا مالک کہتا ہے میں وہی کرتا ہوں۔“ چڑیا نے کہا،”ابھی دن ہی کتنے   گزرے ہیں۔ابھی تو تمہاری آوٴ بھگت ہو رہی ہے، تم دیکھ لینا ایک دن کسان تمہیںگھر سے نکال باہر کرے گا۔“ طوطے نے چڑیا کو سمجھایا، ”میں اس کو تکلیف نہیں پہنچاوٴں گا تو وہ مجھے عمر بھر نہیں نکالے گا۔میں اس کے خلاف نہیں بولتا۔ہمدردی کرو گے تو ہمدردی ملے گی۔“ اب چڑیا کی سمجھ میں طوطے کی بات آ گئی اور اس کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔اورواقعی طوطا اور کسان زندگی بھرایک دوسرے کے ساتھ رہےاور بہت خوش رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay in Touch

To follow the best website where you can find the latest trends, technology updates, health tips, inspiring quotes, and much more, all in one place. It’s your go-to source for useful and interesting content in Urdu !

Related Articles