انسٹاگرام پر عریاںویڈیوز اور تصاویر کو چھپانے کا فیچر
انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر کو چھپانے یا انہیں بلر کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی۔ انسٹاگرام نے بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی کہ پلیٹ فارم پر نیوڈٹی پروٹیکشن فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے ،جس کے تحت نامناسب مواد کو چھپایا جائے گا۔ مذکورہ فیچر کے تحت انسٹاگرام کاآرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے ائی )سسٹم از خودعریاں ویڈیوز اور تصاویر کو براہ راست ان باکس میں بھیجے جانے کے بعد چھپا دے گا یا انہیں بلر کر دے گا ۔
انسٹاگرام پر عریاںویڈیوز اور تصاویر کو چھپانے کا فیچر
یعنی جیسے ہی کوئی صارف دوسرے صارف کو فحش ویڈیو یا تصاویر بھیجے گا تو انسٹاگرام کا اے ائی سسٹم مرد و خواتین کے جنسی اعضاء کی شناخت کے بعد ایسی ویڈیوز اور تصاویر کو بلر کر دے گا ۔
فیچر کے تحت ویڈیوز اور تصاویر کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں انتبا ہ کے طور پر چھپا دیا جائے گا یا انہیں بلر کر دیا جائے گا۔جس کے بعد صارف مذکورہ ویڈیو یا تصاویر پر کلک کر کے اسے درست طریقے سے دیکھنے کااہل ہو جائے گا۔ مذکورہ فیچر کی آزمائش خصوصی طور پر نو عمر صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے کیونکہ انسٹاگرام 18 سال سے کم عمر صارفین میں بھی مقبول ہے اور دیکھا گیا ہے کہ ایسے کم عمر صارفین کو فحش مواد انباکس میں زیادہ بھیجا جاتا ہے ۔
انسٹاگرام سمیت دیگر ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کو بھی کم عمر افراد کو جنسی مواد سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے اور مختلف پلیٹ فارمز مختلف اوقات میں نو عمر صارفین کے تحفظ کے لیے فیچرز پیش کرتے رہے ہیں۔