کیا آپ کے بال بھی وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں

کیا آپ کے بال بھی وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں

عام طور پر ایشیائی لوگوں کے بالوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اور 50 برس کی عمر کے بعد ہی بال سفید ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ بالوں میں موجود رنگت کو سیاہ بنانے والا سیل یعنی میلانن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ رنگ بنانا کم کر دیتا ہے۔ جس سے بالوں کا قدرتی رنگ سفیدی میں بدل جاتا ہے اسی لیے سفید بال بڑھتی عمر کی علامت سمجھے جاتے ہیں ۔مگر٢٠ برس سے کم عمری میں لڑکیوں کے بال سفید ہونا میچورٹی ہے ۔

Is your hair graying prematurely?

اب تک میڈیکل سائنس میں کوئی ایسا علاج دریافت نہیں ہوا جس کے ذریعے سفید بالوں کو قدرتی طور پر دوبارہ کا لا کیا جا سکتا ہے۔ البتہ سفید بالوں کے بڑھنے کی رفتار کو سست ضرور کیا جا سکتا ہے ۔بہتر ہے کہ ایسی غذائیں کھائیں جن کے ذریعے جسم کو اینٹی اوکسیڈنٹس کی مناسب مقدار مہیا ہوتی رہے ۔پالک ،بادام، مچھلی، کدو، سورج مکھی کے بیجوں اور جھینگوں میں وافر مقدار میں پایا جانے والا وٹامن ای  اینٹی آکسیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ تمام موسمی سبزیاں اور پھلوں کے علاوہ سبز پتوں والی سبزیاں اورآلو، گاجر، لہسن ،پیاز، بینگن ،بند گوبھی ،پھول گوبھی، ٹماٹر، انگور،آلو بخارا ،آسٹرابیری، آم ،تربوز، مچھلی، دودھ اور خشک میوجات میں بھی اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ اس لیے انہیں بھی اپنی روزمرہ خوراک میں ضرور شامل کریں ۔

کیا آپ کے بال بھی وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں

Is your hair graying prematurely?

سفید بالوں سے متعلق  عام طور پر کہا جاتا ہے کہ دماغ کی کمزوری کی وجہ سے کم عمری میں ہی بال سفید ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر سر میں سفید بال نظرآئے تو اسے فوری کھینچ دیں، بال مزید نہیں بڑھتے جبکہ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ سفید بال کھینچنے سے بال مزید تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی دباؤ اور  ا سٹریس جیسے نفسیاتی مسائل کی بنا پر کم عمری میں  ہی بال سفید ہو سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ سوچ بچار کرنے والے لوگ جلد بوڑھے لگنے لگتے ہیں۔

ماہرین طب کا ماننا ہے کہ دائمی نزلہ یعنی پرانا نزلہ بال سفید کرنے کا باعث بنتا ہے مگر اب تک میڈیکل سائنس میں ان میں سے ایک بھی مفروضہ درست نہیں ہو سکا۔ بال سفید ہونے کی کی وجوہات ہیں جن میں وراثتی مسئلہ، ایئر اینڈ گلینڈز کی خرابی، وٹامن ای کی کمی اور وٹامن بی  12 کی کمی۔ بعض اوقات جسم کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے اور اپنے ہی ٹشو کو کھانے لگتا ہے۔ اسی طرح بالوں کی جڑ وںمیں موجود سلزجن سے بالوں کا رنگ کالا بنتا ہے ،ختم ہو جاتے ہیں اور نتیجتا سفید ہونے لگتے ہیں۔ سفید بال کو چھپانا ممکن ہے ۔پہلے سے موجود سفید بالوں کو چھپانے کے لیے اپ ہیئر ڈائی استعمال کر سکتے ہیں۔

Is your hair graying prematurely?

آج کل ویسے بھی لڑکیاں ہیئر ڈائی  کا شیڈ بدلتی رہتی ہیں ۔آپ بھی اپنی شخصیت کے مطابق اور ہمیشہ اعلٰی  معیارکے ہیئر ڈائی ہی استعمال کریں ۔عام طور پر ہیئر ڈائی یا اسٹریکنگ وغیرہ کے لیے سیاہ بالوں پر کٹ ڈاؤن بھی کیا جاتا ہے۔ یعنی بالوں کا قدرتی رنگ کاٹ کرمصنوئی رنگ چڑھایا جاتا ہے اور اس طرح ہیئر ڈائی کا شیڈ پختہ ہو جاتا ہے یا بالوں کو دھونے اور شیمپو کرنے سے کلر لیک بھی نہیں ہوتا اور شیڈ ماند بھی نہیں پڑتا۔ جبکہ جڑوں سے نئے نکلنے والے بال قدرتی رنگ کے ہوتے ہیں جنہیں کچھ  عرصےکے بعد دوبارہ ڈائی کرنا پڑتا ہے۔ البتہ بار بار کٹ ڈاؤن  کرنےکی وجہ سے بال روکھے اور بے جان ہو جاتے ہیں ،ان کی قدرتی چمک ختم ہو جاتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ شیمپو کا بے دریغ استعمال نہ کیا جائے۔

 

Is your hair graying prematurely? ہو سکے تو ہفتے میں ایک بار یا دو بار شیمپو کا استعمال کریں لیکن اگرآپ روزانہ شیمپو کرنے کے عادی ہیں تو کوئی بھی بےبی شیمپو استعمال کر لیں۔ یوں اپ کے بالوں پر مضر کیمیکل اثر انداز نہیں ہوں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay in Touch

To follow the best website where you can find the latest trends, technology updates, health tips, inspiring quotes, and much more, all in one place. It’s your go-to source for useful and interesting content in Urdu !

Related Articles