Mobile Brand Scams Exposed
آج کل موبائل فونز ہماری زندگیوں کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کئی موبائل برانڈز کس طرح صارفین کو دھوکہ دے رہے ہیں؟ اس بلاگ پوسٹ میں ہم آپ کو موبائل برانڈز کی جانب سے کیے جانے والے مختلف فراڈزکی حقیقت سے آگاہ کریں گے۔ ہم ان دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں بات کریں گے جو صارفین کو ہدف بناتے ہیں ۔یہ آپ کو صحیح فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
نمبر 1۔۔موبائل فون کی اسکرین سے سٹارٹ کرتے ہیں۔
موبائل فون کی ا سکرین کے اوپر آپ نے ایک چیز نوٹس کی ہوگی کہ آج کل دو تین چیزیں بہت زیادہ ہائی لائٹ کی جاتی ہیں ۔نمبر ون تو یہ ہے کہ کتنے ہرٹز کا ریفریش ریٹ رکھا گیا ہے ۔دوسری چیز جو کہ ہائی لائٹ کی جاتی ہے وہ اس کی برائٹنس ہے ۔تو پہلے ہرٹز کے بارے میں جان لیتے ہیں۔
کافی کیسز کے اندر موبائل فون کے پروسیسر کے اندر اتنی پاور ہوتی ہی نہیں کہ وہ موبائل فون کے اندر کسی بھی چیز کو 120 ہرٹز کے اوپر چلا سکے تو یہ چیز بڑی عام ہےکہ ڈسپلے تو 120 ہرٹز کا لگا دیا لیکن پروسیسر میں اتنی طاقت ہی نہیں ہے کہ وہ کسی چیز کو 120 اہرٹزپہ چلا سکے ۔لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک چیز پیک برائٹنس ہے۔آپ لوگ جب بھی کوئی موبائل فون یا ٹی وی خریدیں گے اس کے اندر ایک لفظ استعمال کیا جاتا ہے پیک برائٹنس اورآپ سوچتے ہیں کہ پیک برائٹنس کیا ہے ۔ اس موبائل فون کی جو زیادہ سے زیادہ برائٹنس ہو سکتی ہے وہ اس کی پیک برائٹنس ہوگی ۔جبکہ سچ یہ ہے کہ زیادہ برائٹنس ایک الگ چیز ہے۔ زیادہ تر کیسز کے اندر آپ کا موبائل فون جو سب سے زیادہ برائٹنس لے کر آتا ہے اس کو کمپنیاں میکس برائٹنس کہتی ہیں لیکن جب لکھتی ہیں تو پیک برائٹنس کا ورڈ لکھا جاتا ہے ۔پیک برائٹنس کا مطلب کیا ہے اور اس میں مسئلہ کیا ہے ۔یس میں پہلا مسئلہ یہ ہے کہ پیک برائٹنس صرف اور صرف ایچ ڈی آر کنٹنٹ کے اندراستعمال میں آتی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ نارمل موبائل فون کو یوز کر رہے ہیں سکرول وغیرہ کر رہے ہیں تو اس میں بھی آپ برائٹنس یوز ہی نہیں کر سکتے یا دوسرا ایریا جہاں پر پیک برائٹنس استعمال ہوتی ہے وہ سن لائٹ ہے۔کمپنی آپ کو پیک برائٹنس تو بتا دیتی ہیں وہ آپ کو یہ نہیں بتاتی کہ ایک موبائل فون کتنے ٹائم تک اس کی برائٹنس کے نمبر کو رکھ سکتا ہے یا یہ ڈسپلے ہمیشہ اتنی برائٹنس پہ رہے گا۔ یہ اس کو ٹچ کر کےآ سکتا ہے تو اس برائٹنس میں آپ کا موبائل فون سٹے ہی نہیں کرتا اور اس چیز کو کمپنیاں دونمبر طریقے سے یوز کرتی ہیں جہاں پر ایک اونچا نمبر دکھا تو دیا جاتا ہے کہ ہمارا ڈسپلے یہاں تک جا سکتا ہے لیکن وہ ڈسپلے وہاں پر رک نہیں سکتا وہ ایک دفعہ جائے گا تو پھر وہ واپس نیچے ہی آ ئے گا ۔
نمبر 2۔۔دوسرےنمبر پر ڈسپلے کے اندر ایک اور دو نمبری لگائی جاتی ہے
وہ یہ ہے کہ ہم کو لگتا ہے کہ جو موبائل فون ویب سائٹ کے اوپر دکھایا جا رہا ہے شاید وہی اصل موبائل فون ہے لیکن رینڈرز کے اندر دو چیزیں کی جاتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ آپ کو جو ڈسپلے دکھایا جاتا ہے وہ بہت زیادہ کلیئر دکھایا جاتا ہے۔ جب آپ ویب سائٹ پہ جاتے ہیں تو آپ کے سامنے جو ڈسپلے آ رہا ہوتا ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ تو بڑا کرسٹل فیئر لگ رہا ہے لیکن جوآپ حقیقت میں دیکھتے ہیں تو وہ فیک ہوتا ہے اور دوسری بڑی دو نمبری جو کی جاتی ہے وہ “بیزلز” کی ہے۔ آپ کے موبائل کے ارد گرد کنارے ہوتے ہیں اور یہ کنارے ہر ڈسپلے پہ ہوتے ہیں جتنا موٹا کنارہ ہوتا ہے اتنا مڈ رینج موبائل فون ہوتا ہے ۔آپ کسی بھی کمپنی کی ویب سائٹ کے اوپر چلے جائیں موبائل فون کی اصل کنارے اور جو کمپنی کی ویب سائٹ کے اوپر لگے ہوئے ہیں ان کناروں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے اور کیونکہ یہ کمپیوٹر جنریٹڈتصویریں ہوتی ہیں تو کمپنیز ویب سائٹ سے پتلے کنارے دکھا دیتی ہیں کہ ہمارا ڈسپلے بڑا ہائٹیک ہے لیکن جب آپ اصل میں فون کو پکڑتے ہیں تو اس کے اندر بہت مسئلہ ہوتا ہے۔
نمبر 3۔۔آپ جب بھی موبائل فون خریدتے ہیں تو ایک لفظ بہت بار آپ نے سنا ہوگا کہ اس موبائل فون کے اندر گوریلا گلاس لگایا گیا ہے یا اس موبائل فون کے اندر ڈریگن ٹریل گلاس لگایا گیا ہے۔
کوئی بھی گلاس ہو اس کے اوپر اگر اپ میٹل کی چیز ماریں گے تو اس پہ سکریچ نہیں پڑے گا اور یہی وجہ ہے کہ اگر ہم مارکیٹ سے جا کر ایک نارمل ٹیمپرڈ گلاس پروٹیکٹر لے کرآتے ہیں تو اس کے اوپر بھی اتنے سکریچز نہیں پڑتے اور یہی وجہ ہے کہ کمپنیاں ہر سال ہمیں گوریلا گلاس کا یا ڈریگن ٹریل گلاس کا نیا ورژن تو چپکا دیتی ہیں۔ لیکن اس کے اندر کوئی خاص فرق دیکھنے کو نہیں مل رہا ۔یہ ضرور ہے کہ کچھ جنریشن کے اندر ہمیں ڈراپ ریزسٹنس یعنی کہ موبائل فون اگر گرے گا تو سکرین نہیں ٹوٹۓ گی ۔اس کے اندر بہتری ضرور دیکھنے کو ملی ہے لیکن اب گوریلا گلاس ایک جگہ پرآ کر رک گیا ہے اور اب ان لوگوں نے بھی وہی پروسیسر والا کام شروع کر دیا ہے کہ نام رکھ رہے ہیں گوریلا گلاس سیون آئی۔ اس کے اندر جو آئی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بیسکلی وہی پروٹیکشن دے گا جو کہ گوریلا گلاس تھری کے ٹائم پہ آیا کرتی تھی لیکن اس کو جب کوئی استعمال کرے گا تو اس کو لگے گا کہ یہ گوریلاگلاس سیون ہے لیکن اس کے اندرآئی لگا کے کمپنی زیادہ پیسے بنا لیتی ہے۔
نمبر 4۔۔ایک اور چیز جو کہ کمپنیز اج کل ایڈورٹائز کر رہی ہیں وہ اپنے این ٹوٹو کے بنچ مارکس ہیں۔
کمپنیوں کے این ٹو ٹو اسکورہمیشہ ہائی ہوتے ہیں کیونکہ یہ کمپنیاں دو نمبری لگاتی ہیں اور اپنی سافٹ وئر کے اندر ایسی ٹویٹ کر دیتی ہیں کہ نارمل ٹائم میں پروسیسر نارمل چلتا رہتا ہے اس سے گرمی جنریٹ ضرور ہوتی ہے لیکن پروسیسر کی پرفارمنس ہائی ہونے کی وجہ سے جو میکسیمم این ٹو ٹو گیک ویتھ کا سکور سامنے آ جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ بھی نوٹس کیا ہے کہ جیسے ہی آپ ہیٹ والے ایریا میں جاتے ہیں تو موبائل فون کی پرفارمنس کم ہو جاتی ہے کیونکہ کمپنیز نے اے سی والے انوائرمنٹ کے اندر وہ رزلٹ پرووائڈ کیے ہوتے ہیں۔
نمبر 5۔۔فائنل چیز جو میں یہاں پر ڈسکس کرنا چاہوں گا وہ ایک ایسا ورڈ ہے جس کو بہت زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے اور اس ورلڈ کا نام ہے آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا اے ائی۔
اب اپ لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اے آئی کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو کہ ریسنٹ ٹائم کے اندر انوینٹ ہوئی ہو اور اے آئی کوئی ایسی چیز بھی نہیں ہے جس کوآپ چھوٹے چھوٹے موبائل فون کے اوپر یوز کر سکیں ۔ جب بھی آپ موبائل فون خریدتے ہیں تو اس کے اندر آنے والا اےآئی کا حصہ ہوتا ہے وہ کسی اور کمپنی نے بنایا ہوتا ہے ۔ ہر نیا آنے والا موبائل فون اس لیے مہنگا کیا جا رہا ہے کہ اس کے اندر اے آئی کا ٹول آگیا ہے ۔ اس کے لیے آپ کے موبائل کی پاور استعمال ہی نہیں ہوتی کیونکہ اے آئی آن لائن ٹول ہوتا ہے تو فرق ہی نہیں پڑتا کہ آپ کے موبائل فون کے اندر کون سا پروسیسر لگا ہوا ہے۔آپ نے تصویر انٹرنیٹ پہ اپلوڈ کرنی ہے اور اس کی پروسیسنگ گوگل کی یا جس بھی اے آئی کو آپ یوز کر رہے ہیں اس کے سرور پہ ہونی ہے ۔کمپنی آپ کو ایسے دکھاتی ہیں کہ ہم نے ایسا پروسیسر لگا دیا ہے جو کہ ڈیوائس کے اندر لگے گا تو اے آئی آئے گی ۔کمپنیز اپنے صرف لیٹسٹ موبائل فونز کے اندر اے آئی لے کرآ رہی ہیں کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ اگرآپ کو صحیح ویب سائٹ اور ایپ کا پتہ ہو تو یہ ایک تو فری ہے اور دوسرا یہ کسی بھی پرانے موبائل فون پہ بھی چل جائیں گے کیونکہ یہ سروسز کمپنیز نے خود بنائی ہی نہیں۔ اسی لیے جب آپ موبائل فون خرید رہے ہیں تو ان کے پروسیسر پہ نظر ڈالیں اس کے بیسک فیچرز پہ نظر ڈالیں یہ مت سوچیں کہ اس کے اندر یہ خاص اےآئی کا ٹول آگیا ہے کیونکہ آپ کو کوئی بھی اے آئی ٹول فری ویب سائٹ کی فارم میں مل جائے گا ۔تو یہ جتنی بھی کمپنیز ہیں یہ منجن بیچ رہی ہیں اس میں مت پھنسنا ۔۔۔