technology – https://urducover.com Mon, 22 Jul 2024 16:19:25 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.6.2 https://urducover.com/wp-content/uploads/2024/07/Urdu-cover-logo--150x150.png technology – https://urducover.com 32 32 Robot dogs will go to the moon .روبوٹ کتے چاند پر جائیں گے https://urducover.com/robot-dogs-will-go-to-the-moon/ https://urducover.com/robot-dogs-will-go-to-the-moon/#respond Mon, 22 Jul 2024 16:16:26 +0000 https://urducover.com/?p=4685 روبوٹ کتے چاند پر جائیں گے

امریکی خلائی ادارے ناسا کے محققین ایک روبوٹ کتے کو چاند پر چلنے کی تربیت دے رہے ہیں ۔ناسا، ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی، جو رجیاانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ،اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی، ٹیمپل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف پینسیلو وینیاکے انجینیئر ز،سیاروی سائنس دانوں اور کاگنیٹیو سائنس دانوں پر مبنی محققین کی ٹیم نے اوریگون کے’ چھ ہزار فٹ بلند برفانی اور چٹیل ماؤنٹ ہوڈ پر  “ا سپیرٹ” نامی چار پیروں والا روبوٹ بھیجا۔ لیگڈ آٹو نومس سرفیس سائنس ان اینالوگ انوائرنمنٹ نامی پروجیکٹ کو روبوٹ کو مختلف ماحول کے مطابق ڈھلنا سکھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

روبوٹ کتے چاند پر جائیں گے

Robot dogs will go to the moon

جس کا مقصد اس کو چاند اور نظام شمسی کے دیگر سیاروں کی سطح پر اس روبوٹ کو بھیجنا ہے۔ یونیورسٹی آ ف سدرن کیلیفورنیا کے اسسٹنٹ پروفیسرآف الیکٹریکل   اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ فائی فائی قائن نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک ٹانگوں والے روبوٹ کو اطراف میں ہونے والی چیزوں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاکہ وہ اپنی لوکیشن اسٹریٹجیزکو حالات کے مطابق ڈھال سکے۔

Robot dogs will go to the moon

 

محققین کی ٹیم کو ناسا کی جانب سے 20 لاکھ ڈالر کی مالیت کی دو سالہ گرانٹ دی گئی جس کا مقصد روبوٹ کو چاند کی سطح پر پہنچانے میں مدد دینا تھا ۔ 

]]>
https://urducover.com/robot-dogs-will-go-to-the-moon/feed/ 0
Samsung’s AI Home Appliances سامسنگ اے ائی گھریلو آلات بنا رہا ہے https://urducover.com/samsungs-ai-home-appliances/ https://urducover.com/samsungs-ai-home-appliances/#respond Sun, 21 Jul 2024 08:04:03 +0000 https://urducover.com/?p=4620 سامسنگ  اے ائی گھریلو آلات بنانے جا رہا ہے

ٹیکنالوجی کمپنی سامسنگ اپنے گھریلو برقی  آ لات میں نئی مصنوعی ذہانت کا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی کا کہناہے کہ ایسا کرنے سے آلات کے توانائی کے استعمال اور غذاؤں کے ضیاع کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ان نئے آلات میں فریج  (جن میں نصب کیے گئے کیمرے غذاؤں کوا سکین کریں گے ) اور واشنگ مشین  (جو  توانائی کے کم استعمال کے لیے اپنے چکروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھیں گی  )شامل ہیں۔ کمپنی اے ائی جیٹ بوٹ کومبو نام کا ایک نیا روبوٹ ویکیوم کلینر بھی متعارف کرائے گی جو پورے گھر میں گھوم سکے گا۔

Samsung’s AI Home Appliances

Samsung's AI Home Appliances

سامسنگ ایگزیکٹو جونگ -ہی ہاں کے مطابق نئےآرٹیفیشیل انٹیلی جنس فیچرز ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کر سکتے ہیں۔سامسنگ کی جانب سے یہ نئی اشیاء ایک ایسے وقت میں متعارف کرائی جا رہی ہیں جب ٹیکنالوجی کی دنیا خود میں مصنوعی ذہانت  (جو کہ صنعت کا مستقبل قرار دیا جا رہا ہے )کو ضم کرنے کی کوششوں میں مصروف العمل ہے لیکن اسی دوران مصنوعی ذہانت کے متعلق تحفظات ( اس کو قابو کرنے اور صارفین کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے جیسے معاملات ) میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

سامسنگ اے ائی گھریلو آلات بنا رہا ہے

Samsung's AI Home Appliances

سامسنگ کے مطابق یہ نئے آلات “اسٹرنجنٹ سامسنگ ناکس سیکیورٹی  اسٹینڈرڈ “کے ساتھ بنائے گئے ہیں جن کی سیکیورٹی کی کمپنیوں نے منظوری دی ہے۔ فریج، روبوٹ ویکیوم اور دیگر اشیاء صارفین کے ڈیٹا کو انکرپٹ کرتی ہیں یعنی یہ اشیاء اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ تفصیلی تصاویر اور تھری ڈی نقشے ہیکرز کے لیے دستیاب نہ ہو ں۔

 

www.urducover.com

]]>
https://urducover.com/samsungs-ai-home-appliances/feed/ 0