urdu kahani – https://urducover.com Thu, 08 Aug 2024 15:15:37 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.6.2 https://urducover.com/wp-content/uploads/2024/07/Urdu-cover-logo--150x150.png urdu kahani – https://urducover.com 32 32 Kids Story نیک دل سردار https://urducover.com/%d9%86%db%8c%da%a9-%d8%af%d9%84-%d8%b3%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%b1/ https://urducover.com/%d9%86%db%8c%da%a9-%d8%af%d9%84-%d8%b3%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%b1/#respond Mon, 01 Jul 2024 15:34:59 +0000 https://urducover.com/?p=2472 Kids Story

نیک دل سردار

کسی ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا. بادشاہ بہت رحم دل تھا اس کا ایک بیٹا تھا .جس کا نام شہریار تھا شہزادے کی سالگرہ کا دن آیا تو بادشاہ نے ایک بہت بڑا جشن منانے کا فیصلہ کیا۔ اس جشن میں بہت سے کبھی لوگوں کی سرداروں کو بھی دعوت دی گئی۔ سالگرہ کے روز بادشاہ بہت خوش تھا۔ جب لوگ کھانے سے فارغ ہوئے تو باتوں کا سلسلہ چل نکلا، وہاں پر موجود  قبیلے کے لوگ اپنے سردار کی بہت تعریف کر رہے تھے ۔

بادشاہ کو اس کی اتنی زیادہ تعریف پر غصہ آیا ۔جشن ختم ہو گیا اور لوگ اپنے گھروں کو چلے گئے ۔مگر بادشاہ کے دل سے اس سردار کی تعریف کا غصہ نہ گیا۔ ایک دن باشاہ نے اپنے با اعتماد وزیر کو بلایا اور کہا کہ اگر تم اس سردار کا سر کاٹ لاؤ تو میں تم کو    منہ مانگا انعام دوں گا ۔جب باد شاہ کا با اعتماد وزیر اس قبیلے کے سردار سے ملا تو اس نے اٹھ کر وزیر کا استقبال کیا اور اس کی خوب مہمان نوازی کی۔ رات کو سردار نے وزیر سے آنے کا مقصد پوچھا۔ وزیر نے جواب دیا کہ اس بات کو راز میں رکھنا ضروری ہے ۔

قبیلے کے سردار نے کہا کہ ممکن ہے کہ میں آپ کی اس اس سلسلے میں کوئی مدد کر سکوں۔ وہ تھوڑی دیر سوچنے کے بعد بولاآپ سن کر غصے میں آجائیں گے ۔سردار نے کہا ،گھبراؤ مت اور مجھے ساری بات بتاؤ۔ وزیر نے کہا، بادشاہ نے مجھے آپ کا سر کاٹ کر لانے کا حکم دیا ہے۔ یہ سن کر سردار بہت حیران ہوا اور بولا میرا سر حاضرہے لیکن صبح کی روشنی ہونے سے پہلے یہاں سے نکل جاؤ تاکہ میرے قبیلے کے لوگ آ پ کو گرفتار کر کے مار نہ ڈالیں۔ یہ سن کر وزیر کی انکھوں میں انسوآگئے ۔وہ بولا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں آپ کا سر کاٹ لوں۔ آپ مجھے واپس جانے کی اجازت دیں۔

وزیر خالی ہاتھ بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ سخت ناراض ہوا ۔وزیر نے جواب دیا آپ قبیلے کے سردار کا واقعہ سنیے تو سہی ،جب بادشاہ نے سارا واقعہ سناتو بہت متاثر ہوا اور کہا بے شک سردار بہت نیک اور عظیم انسان ہے اور وہ واقعی تعریف کے قابل ہے ۔میں خواہ مخواہ ہی اسے دشمن سمجھنے لگا تھا۔

خدا میری اس غلطی کو معاف فرمائے ۔۔۔آمین  

]]>
https://urducover.com/%d9%86%db%8c%da%a9-%d8%af%d9%84-%d8%b3%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%b1/feed/ 0