Why Is It Important to Protect Your Nails ناخنوں کی حفاظت کیوں ضروری ہے

Why Is It Important to Protect Your Nails

ناخنوں کی حفاظت کیوں ضروری ہے

 اگر اپ کے ناخن کمزور ہیں اور چٹخ کر ٹوٹ جاتے ہیں تو اپ یقینی طور پر لمبے ناخن رکھنے   اور ناخنوں کے اسٹائل کو بہت زیادہ مس کرتی ہوں گی ۔کیونکہ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ لمبےناخن رکھے اور ہر فیشن کے لحاظ سے ان پر نیل پالش کا استعمال کرے اور اچھے طریقے سے ناخنوں کو تراشے۔ لیکن جب اپنے خراب ناخنوں پر نظر پڑتی ہے تو ساری کی ساری خواہشیں ادھوری رہ جاتی ہیں اورآپ اپنے ناخنوں کو لے کر پریشان ہو جاتی ہیں لیکن آپ کی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے کچھ گھریلو ٹپس  مندرجہ ذائل ہیں جن کے استعمال سے نہ صرف آپ کے ناخن مضبوط ہوں گے بلکہ خوبصورت اور چمکدار بھی ہوں گے۔

Why is it important to protect your nails 

تھوڑی سی گلیسرین لے کر اس سے دس منٹ تک ناخنوں کی مساج کریں۔ 10 منٹ کے بعد 20 منٹ کے لیے ناخنوں کو ایسے ہی چھوڑ دیں اس کے بعد اپنی انگلیوں کے ناخنوں کو صابن کے بغیر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو روزانہ کرنے سے آپ کے ناخن مضبوط ہو کر چٹخ کر ٹوٹنا بند ہو جائیں گے ۔ناخن خون کی کمی اور موسم کے اثرات کی وجہ سے خشک ہو کر چٹخ جاتے ہیں۔ دراصل ہوتا یہ ہے کہ ناخن ٹشوز کی مدد سےآپس میں جڑے ہوتے ہیں جیسے ایک ٹشو دوسرے ٹشو کو ناخن کی جڑ ( جہاں سے ناخن جلد سے جڑے ہوتے ہیں )میں   سے مطلوبہ پروٹین پہنچاتے ہیں۔ دوسرا ٹشو تیسرےٹشو کو اور پھر یہ اسی طرح چلتا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہر ٹشو کو صحیح طریقے سے اور مطلوبہ پروٹین ملتی رہتی ہے جس سے ناخن مضبوط رہتے ہیں ۔لیکن جب ناخن بہت زیادہ خشک ہو جائے تو جڑے ہوئے ٹشوز علیحدہ علیحدہ ہو جاتے ہیں جس سے ٹشوز کو صحیح  مقدار میں پروٹین نہیں ملتی اور یہ مردہ ہو جاتے ہیں۔ گلیسرین یہ کام کرتی ہے کہ ان ناخنوں کو خشک ہونے سے بچاتی ہے جیسے ناخنوں کے چٹخنے کا عمل ختم ہو جاتا ہے اورہر ٹشو کو پروٹین پہنچتی رہتی ہے جس سے ناخن نہیں ٹوٹتے ۔۔

Why is it important to protect your nails 

کسی چھوٹے برتن میں زیتون کا تیل لیں ۔تیل اتنا ہونا چاہیے کہ اس میں آپ کی انگلیوں کے ناخن ڈوب جائیں۔ اس زیتون کے تیل میں اپنے ناخنوں کو 15 منٹ تک ڈبو کر رکھیں اور ساتھ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد ناخنوں کو تیل کے برتن میں سے نکال کر مساج کرتے رہیں۔ خاص طور پر ناخنوں کی جڑوں میں ضرور مساج کریں ۔15 منٹ کے بعد اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ہلکا صابن استعمال کرتے ہوئے دھو لیں لیکن یاد رہے ناخنوں کو صابن سے نہیں دھونا ۔اس عمل کو روزانہ کرنے سے  آپ کے ناخن مضبوط اور چمکدار ہو جائیں گے ۔زیتون کا تیل ایک اچھا اینٹی بیکٹیرل، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی ایجنگ ہے جو کسی بیماری کی وجہ سے ناخنوں پر کیے جانے والے بیکٹیریا کے حملے کو روکتا ہے اور اس کے خلاف مزامت بھی کرتا ہے ۔اس کے علاوہ ناخنوں کے جڑوں میں مساج کرنے سے خون کی گردش بڑھ جاتی ہے جس سے ناخنوں کو زیادہ سے زیادہ پروٹین پہنچتی ہے جس سے ناخن مضبوط رہتے ہیں۔

Why is it important to protect your nails 

ایسے لوگ جو گھر سے باہر زیادہ وقت گزارتے ہیں تو ان کے لیے زیتون کے تیل کا استعمال کرنا نہایت ہی مفید ہے۔ کیونکہ زیتون کا تیل ناخنوں کو دھوپ کی خطرناک الٹرا وائلٹ شعاؤں سے نہ صرف محفوظ رکھتاہے  بلکہ ان کا گلابی پن بھی قائم رکھتا ہے۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay in Touch

To follow the best website where you can find the latest trends, technology updates, health tips, inspiring quotes, and much more, all in one place. It’s your go-to source for useful and interesting content in Urdu !

Related Articles