آپ کے اینڈروئیڈ فون کا ایکسلرومیٹر آپ کی فون کال سننے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے
آج کل، اسمارٹ فونز ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ ہم اس سے بات کرتے ہیں، پیغامات بھیجتے ہیں، ای میل چیک کرتے ہیں اور انٹرنیٹ پر سرفنگ کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے اسمارٹ فون میں ایک چھوٹا سینسر جسے ایکسلرومیٹر کہا جاتا ہے آپ کی کال سننے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
اگر آپ کسی ایپلی کیشن کو اپنے مائیکروفون تک رسائی نہ دیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ آپ کی آواز نہیں سن سکتی ہے۔محققین نے سپیئر فون نامی اٹیک تیار کیا۔ یہ اٹیک فون کالز اور گوگل اسسٹنٹ کی گفتگو سننے کے لیے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں موشن سینسرز کا استعمال کرتا ہے۔
انسٹالیشن کے دوران،جب کوئی ایپ آپ کے فون کے مائیکروفون تک رسائی کی اجازت طلب کرتی ہے تو یہ آپ کی گفتگو سن سکتی ہے۔
ایکسلرومیٹر کیا ہے؟
ایکسلرومیٹر ایک ایسا سینسر ہے جو آپ کے فون کی حرکت اور ڈائریکشن کو ٹریک کرتا ہے۔ یہ سینسر مختلف ایپلی کیشنز جیسے گیمنگ، فٹنس ٹریکنگ، اور فون اسکرین کو لینڈ اسکیپ اور پورٹریٹ موڈز کے درمیان سوئچ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
سائبرسیکیوریٹی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ہیکرز اور میلویئر فون پر ہونے والی گفتگو کو سننےکے لیے ایکسلرومیٹر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سینسر اتنا حساس ہے کہ یہ آپ کے فون کی ہلکی سی حرکت کا بھی پتہ لگاتا ہے اور آپ کی آواز کی وائبریشن کو ریکارڈ کرتا ہے۔
ہیکرز اسکو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟
گفتگو کے دوران، آپ کی آواز کی وائبریشنز آپ کے فون کی سطح پر منتقل ہوتی ہیں۔ ایکسلرومیٹر ان وائبریشنز کا پتہ لگاتے ہیں اور ان کوبات چیت کو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہیکرز اس معلومات کو آپ کی گفتگو سننے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
ایپ کی پرمیشنز کو چیک کریں: ایپ کی پرمیشنز کو ہمیشہ چیک کریں اور غیر ضروری سینسرز تک رسائی کو محدود کریں۔
سیکیورٹی اپ ڈیٹس: نئے خطرات سے بچنے کے لیے باقاعدگی سے اپنے فون پر سیکیورٹی اپ ڈیٹس انسٹال کریں۔
محفوظ ایپس کا استعمال کریں۔ صرف قابل اعتماد ذرائع سے ڈاؤن لوڈ کردہ ایپس کا استعمال کریں۔
اینٹی میلویئر سافٹ ویئر۔ میلویئر کو روکنے کے لیے اپنے فون پر اینٹی میلویئر سافٹ ویئر انسٹال کریں۔
ایکسلرومیٹر ایک کارآمد سینسر ہے، لیکن اس کا غلط استعمال آپ کی سیکریسی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہوشیار رہیں اور اپنے فون کی حفاظت پر توجہ دیں تاکہ آپ کا ڈیٹا محفوظ رہے۔ اپنی پرائیویسی کے تحفظ اور محفوظ رہنے کے لیے مندرجہ بالا اقدامات پر عمل کریں۔
What i do not realize is in fact how you are no longer actually much more wellfavored than you might be right now Youre very intelligent You recognize thus considerably in relation to this topic made me in my view believe it from numerous numerous angles Its like men and women are not fascinated until it is one thing to do with Lady gaga Your own stuffs excellent All the time handle it up